قائم پور(محمد ذوالفقار پنوار) رورل ہیلتھ سنٹر قائم پور میں عرصہ دراز سے تعینات نرس گلناز ڈیوٹی سے غائب ہونے اور مریضوں کے ساتھ نامناسب رویہ پر قائم پور کے سینئر صحافی راﺅ محمدوسیم اکرم نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان کو قائم پور ہسپتال کے دورہ کے موقع پر درخواست دے دی سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے فوری کاروائی کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے صدر مرکزی پریس کلب قائم پور ملک سعید چنڑ اور دیگر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے کسی بھی ہسپتا ل میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کروں گا ہسپتال میں حاضری لگا کر ڈیوٹی سے غائب ہونے والے ملازمین کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا تاکہ کوئی بھی ملازم اپنی ڈیوٹی سے غفلت اور لاپرواہی نہ کرسکے یاد رہے کہ رورل سنٹر قائم پو رمیں عرصہ سے تعینات نرس گلناز پہلے بھی ڈلیوری کیس کے نام پر لوٹ مار کرتی آرہی ہے کئی بار شہریوں نے اعلیٰ آفسران کو شکایت بھی کی مگر کاروائی نہ ہو سکی۔ایک شہری نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر بتایاکہ گذشتہ دنوں اپنی بیوی کو ڈلیوری کے سلسلہ میں ہسپتال لے گیا تو موجودہ ڈیوٹی پر تعینات نرس گلناز نے پیسوں کی ڈیمانڈ کی نہ دینے پر غصہ میں آگ بگولہ ہو گئی اورتحصیل ہسپتال حاصل پور ریفرکر دیا شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کمشنر بہاولپور اور سی او ہیلتھ سے فوری شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے نرس گلناز کو نوکری سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔