پاکستان تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے، امریکا
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 2 October 2021 کو شائع کیا.
واشنگٹن: امریکی نائب وزیر خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان پر تمام عسکریت پسند اور دہشت گرد گروپس کے خلاف بلا تفریق کارروائی پر زور دیا ہے۔امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شیرمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف مضبوط شراکت قائم کرنا چاہتے ہیں تاہم امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان تمام عسکریت پسند اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا تفریق دیرپا کارروائی کرے، امریکا اور پاکستان دونوں دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں لہذا ہم تمام قسم کی عالمی اور علاقائی دہشت گردی کے خطرات کو ختم کرنے کے لیے تعاون کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شیرمن 7 اکتوبر کو پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی، اس کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ بھارت اور ازبکستان کا بھی دورہ کریں گی۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 343
Visit Yesterday : 613
This Month : 6949
This Year : 70668
Total Visit : 175656
Hits Today : 2154
Total Hits : 994232
Who's Online : 13























