پولوگراؤنڈ ریفرنس؛ آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقرر
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 2 October 2021 کو شائع کیا.
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقررکردی۔ پولوگراؤنڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدرآصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقررکردی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامر فاروق پیر کو سماعت کریں گے۔ عدالت نے 4 اپریل 2019 کی آخری سماعت میں کیس پیپربکس طلب کیں تھیں۔سابق صدر کو احتساب عدالت نے 28 مئی 2014 کو باعزت طورپربری کردیا تھا جس کے بعد نیب نے 2014 میں ہی احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔واضح رہے کہ آصف زرداری پر سرکاری خرچ پر وزیر اعظم ہاوٴس میں پولو گراوٴنڈ تعمیرکروانے کا الزام تھا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 357
Visit Yesterday : 613
This Month : 6963
This Year : 70682
Total Visit : 175670
Hits Today : 2542
Total Hits : 994620
Who's Online : 7























