پرائمری اسکول ٹیچرز کیلیے ٹیسٹ،1 لاکھ 83 ہزار امیدواروں میں صرف 11 ہزار کامیاب
کراچی: سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ہونے والے جونیئر اسکول ٹیچرز کے بعد اب پرائمری اسکول ٹیچرز کے نتائج بھی مایوس کن سامنے آئے ہیں ٹیسٹ میں کامیابی کا تناسب صرف ساڑھے 6 فیصد رہا۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے میں اساتذہ کی بھرتی کے ٹیسٹ مایوس کن طور پر سامنے آئے ہیں، صوبے بھر میں 32 ہزار اسامیوں کے لیے ٹیسٹ لیے گئے، پی ایس ٹی کے لیے ایک لاکھ 83 ہزار 359 امیدواروں نے ٹیسٹ دئیے جن میں سے صرف 11 ہزار امیدوار ٹیسٹ پاس کرسکے اور ٹیسٹ میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب صرف ساڑھے چھ فیصد رہا۔واضح رہے کہ پرائمری اسکول ٹیچرز کے نتائج سے قبل جونیئر اسکول ٹیچرز کے نتائج بھی انتہائی مایوس کن سامنے آئے تھے۔ ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں میں سے ایک فیصد امیدوار بھی ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے تھے اور کامیاب امیدوار صرف 0.78 فیصد تھے۔اس پر محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر پاسنگ نمبروں پر غور کر کے اسے کم کیا جاسکتا ہے۔









































Visit Today : 369
Visit Yesterday : 613
This Month : 6975
This Year : 70694
Total Visit : 175682
Hits Today : 2696
Total Hits : 994774
Who's Online : 12























