ملتان ، (ن) لیگ ہو یا پیپلز پارٹی جتنی مرضی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرالیں ان سے عوام کے لئے خیر کی کوئی توقع نہیں ہے : کرامت علی شیخ
ملتان( بیوروچیف ) پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی طرح آج نیازی حکومت بھی الگ صوبہ کے نام پر سنجیدگی اختیار کرنے کی بجائے سیاسی پوائنٹ سکورننگ کر رہی ہے جس نے تین ماہ میں صوبہ بنانے کا وعدہ کیا لیکن سیکریٹریٹ تک نہ بنا سکے اسی طرح اے ڈی پی فنڈز کے 195ارب روپے کا اناؤنس کیا گیا سیکنڈ کوارٹر شروع ہو چکا ہے لیکن ایک پرسنٹ بھی ڈویلپمنٹ پر خرچ نہیں کیا گیا تخت لاہور سوچی سمجھی پلاننگ کے تحت خطے کا استحصال کر رہے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان اور ارباب اختیار کو ساؤتھ پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے فی الفور نوٹس لینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، یوٹیلیٹی بلز اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے بائیس کروڑ سے زائد پہلے ہی شدید پریشانی سے دوچار ہے مہنگائی کے تناسب سے غریب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کی بجائے کروڑ پتی اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ریاست مدینہ کے برعکس ہے جبکہ رہی سہی کسر حالیہ دنوں سرکاری محکموں کے 17ہزار سے زائد ملازمین کو نکال کر پوری کردی گئی جس کی وجہ سے جبری فارغ ہونے والے ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے اگر یہی صورتحال جاری رہی تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائے گی موجودہ حکمرانوں کو ماضی میں پی ایس پی کے قائد مصطفی کمال کی میئر شپ کے دوران کراچی کے عوام کے مسائل کو حقیقی معنوں میں حل کرنے کے انقلابی اقدامات سے سبق سیکھنا چاہیئے جنہوں نے بہت ہی کم وقت میں روشنیوں کے شہر کراچی میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ہو یا پیپلز پارٹی جتنی مرضی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرالیں لیکن ان سے عوام کے لئے خیر کی کوئی توقع نہیں ہے کیونکہ ان کا مقصد صرف و صرف اقتدار کا حصول ہے پی ایس پی کو عوام نے آنے والے دنوں میں اقتدار میں آنے کا موقع دیا تو پی ایس پی اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کو فروغ دے گی۔







































Visit Today : 444
Visit Yesterday : 613
This Month : 7050
This Year : 70769
Total Visit : 175757
Hits Today : 3704
Total Hits : 995782
Who's Online : 9






















