سعودی عرب تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر فراہم کرے گا : شوکت ترین
bbc news urdu نے Friday، 1 October 2021 کو شائع کیا.
جہلم: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ جہلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاشی پیکج فائنل ہوگیا ہے اور مؤخر ادائیگیوں پر تیل کیلئے تین ارب 60 کروڑ ڈالر کا معاملہ بھی طے پا گیا ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، یہ رقم دو سال میں پاکستان کو ملے گی، سعودی عرب ماہانہ 15 کروڑ ڈالر پاکستان کو فراہم کرے گا۔ پاکستان اس رقم سے آئل کہیں سے بھی خرید سکے گا، لیکن سعودی عرب سے ملنے والی رقم صرف تیل کی خریداری کیلئے استعمال ہوگی۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 456
Visit Yesterday : 613
This Month : 7062
This Year : 70781
Total Visit : 175769
Hits Today : 4128
Total Hits : 996206
Who's Online : 11






















