پیٹرول مزید 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 30 September 2021 کو شائع کیا.
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں مزید 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے جس میں پٹرول کی قیمت 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کی تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 357
Visit Yesterday : 613
This Month : 6963
This Year : 70682
Total Visit : 175670
Hits Today : 2548
Total Hits : 994626
Who's Online : 8























