ملتان ، شیر زمان قریشی ایڈووکیٹ انتقال فرما گئے , شیر زمان قریشی ایڈووکیٹ وکلاء برادری کا ہر معاملے میں دفاع کرنے میں سب سے آگے ہوتے تھے : وسیب وکلاء اتحاد گروپ
![]()
ملتان ( صفدر بخاری سے ) شیر زمان قریشی ایڈووکیٹ داغ مفارقت دے گئے۔ ملتان ہائیکورٹ بار شیر دل انسان شیر زمان قریشی ایڈووکیٹ سے محروم ہو گیا ہے۔ شیر زمان قریشی ایڈووکیٹ وکلاء برادری کا ہر معاملے میں دفاع کرنے میں سب سے آگے ہوتے تھے۔ شیر زمان قریشی ایڈووکیٹ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے اور ان کی وسیبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین وسیب وکلاء اتحاد گروپ جام انصر شبیر برڑا ایڈووکیٹ، صدر شازیہ ندیم ملک ایڈووکیٹ، ملک فیض رسول بوہڑ ایڈووکیٹ، جام نعیم ایڈووکیٹ،شہناز سعید قاضی ایڈووکیٹ، عامر خان گوپانگ ایڈووکیٹ، ملک عدنان ایڈووکیٹ، مہر عمر حیات ہتار ایڈووکیٹ، ملک طارق کھوکھر ایڈووکیٹ، ارسلان خان بلوچ ایڈووکیٹ، شبنم شانی ایڈووکیٹ، رابعہ ناز ایڈووکیٹ، ملک محمد وسیم کنہوں ایڈووکیٹ، ملک یوسف ایڈووکیٹ ، سید علی حسن گیلانی ایڈووکیٹ اور کاشف مغل ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کیا۔ جام انصر شبیر برڑا ایڈووکیٹ اور شازیہ ندیم ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ وسیب ایک عظیم انسان سے محروم ہو گیا ہے۔ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان شیر زمان قریشی ایڈووکیٹ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے۔ ان گنت خوبیوں کے مالک تھے۔ ان کی وکلاء برادری کیلئے خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ مرحوم نوجوان وکلاء سے خاصی محبت رکھتے تھے اور انہیں در پیش مسائل سے نکالنے میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شیر زمان قریشی ایڈووکیٹ کے انتقال سے سماجی، سیاسی حلقوں کی فضاء مغموم ہو گئی ہے۔ مرحوم انتہائی سادہ، خوش مزاج ،ملنسار، قوم و ملت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے عظیم انسان تھے۔ شیر زمان قریشی ایڈووکیٹ ایک بردبار اور نیک انسان تھے، وہ تعلقات کو نبھاتے تھے، لوگوں سے محبت کرنا ان کا شیوہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انسانیت کی خدمت کا عہد کرتے ہیں۔ مرحوم کے مشن کو آگے لے کر بڑھیں گے اور انسانی فلاح کی خاطر تن ، من ، دھن قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ آخر میں وسیب وکلاء اتحاد گروپ کے تمام عہدیداران و ممبران نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کاملہ فرمائے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔







































Visit Today : 343
Visit Yesterday : 613
This Month : 6949
This Year : 70668
Total Visit : 175656
Hits Today : 2158
Total Hits : 994236
Who's Online : 11























