ملتان(صفدر بخاری سے) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے گراںفروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بڑے گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ گنجان آباد علاقوں کیساتھ دور دراز علاقوں میں پرائس مانیٹرنگ کی جائے۔ سرکاری نرخ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ سٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر اشیاءخوردونوش کے نرخ طے کئے جائیں۔ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جائے۔انہوں مے مزید کہا کہ سرکاری لسٹ واضح آویزاں ناکرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ شہری080002345 پر مفت کال کر کے گراںفروشوں کی نشاندہی کریں۔ ہر صورت مڈل مین مافیا کی سرکوبی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے سبزی منڈی میں ہول سیل پوائنٹ قائم کردیا گیا ہے۔غلہ منڈی میں بھی ہول سیل پوائنٹ فعال کرنے جارہے ہیں۔ماہ ستمبر میں ابتک 22472چھاپے، 37 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا۔76ایف آئی ار درج کروا کر 124گرانفروش گرفتار، 17دکانیں سربمہر کی گئیں۔ ڈی سی خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے بتایا کہ خانیوال میں اس ماہ 28448 چھاپے مارے گئے۔30 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا۔38ایف آئی ار درج کروا کر 103 گرانفروش گرفتار جبکہ 74 دکانیں سربمہر کی گئیں۔ ڈی سی لودھرانں عمران قریشی نے کہا کہ لودھراں میں 24 ہزار سے زائد چھاپے مار کر 220 گرانفروش گرفتار کئے گئے۔گرانفروشوں کیخلاف 48 ایف آئی آر درج کروا کر 16 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ ڈی سی وہاڑی مبین الٰہی نے بتایا کہ وہاڑی میں16ہزار سے زائد چھاپے مار کر 37 مقدمات درج، 81 گرانفروش گرفتار کئے گئے۔ماہ ستمبر میں گراںفروشوں کو 31 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔