ملتان (صفدر بخاری سے)  چیف کوآرڈینیٹر مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹس غضنفر ملک اور مرکزی سیکرٹری جنرل MATکینٹ معظم وحید خواجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے تاجربرادری متحد ہے اور تاجرکاذ اور حقوق کیلئے آل پاکستان انجمن تاجران کی جدوجہد کو سپورٹ کرینگے انہوں نے مذید کہا ہے 2 سال سے پاکستان میں تاجر لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس وباء کےبدترین معاشی و کاروباری حالات سے دوچار ہیں ان حالات میں عالمی مالیاتی اداروں کی تنخواہ دار بیوروکریسی مخصوص عزائم کےتحت معاشی و کاروباری بدامنی پھیلا کر عوام اور تاجروں کوسڑکوں پر لانا چاہتی ہے کینٹونمنٹ تاجربرادری حکومت سے مطالبہ کرتی ہے ہوش کے ناخن لیں اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے صدارتی آرڈیننس فوری معطل کر کے عوام وتاجردوست پالیسان نافذ العمل کی جائیں