نوری آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 29 September 2021 کو شائع کیا.
نوری آباد: حیدرآباد کوٹری موٹر وے لونی کوٹ کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حیدرآباد کوٹری موٹر وے لونی کوٹ کے قریب مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔مسافر کوچ کراچی سے حیدرآباد جا رہی تھی، حادثہ موٹر وے شہر بقاء کے قریب پیش آیا جب کہ حادثے کے بعد پیچھے سے آنے والی دیگر 2 کاریں بھی آپس میں ٹکرا گئیں۔ایدھی ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی افراد کو کوٹری تعلقہ اسپتال منتقل کیا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 324
Visit Yesterday : 613
This Month : 6930
This Year : 70649
Total Visit : 175637
Hits Today : 1972
Total Hits : 994050
Who's Online : 10























