وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 28 September 2021 کو شائع کیا.
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں عدالت عالیہ کے 2 رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کے لیے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل نااہلی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔حلیم عادل شیخ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ 2013 میں مراد علی شاہ کو دُہری شہریت چھپانے پر سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا، نااہلی کے باوجود مراد علی شاہ نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے، مراد علی شاہ صادق اور امین نہیں رہے، اس لئے انہیں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت مستقل نااہل قرار دیا جائے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 350
Visit Yesterday : 613
This Month : 6956
This Year : 70675
Total Visit : 175663
Hits Today : 2385
Total Hits : 994463
Who's Online : 11























