ملتان:پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں بہیمانہ قتل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے صحافی کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں جو کہ ایک بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے ارشد شریف کے قتل کی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہے حکومت،قانون نافذ کرنے والے ادارے ارشد شریف کے قتل میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کو یقینی بنائیں کہ پاکستان کے انتہائی سینئر صحافی کا قتل کر دیا گیا ہے جس پر پی ایس پی ارشد شریف کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ پی ایس پی ملک بھر کے صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔