پنجاب گروپ آف کالجز نے انٹرمیڈیٹ میں 143 ٹاپ پوزیشنز حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ،، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کا پنجاب کالج کی تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین
ملتان: سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ پنجاب گروپ آف
کالجز کے چیئرمین میاں عامر محمود نے ملتان اور جنوبی پنجاب میں اپنے ادارے بنا کر بہت بڑا احسان کیا ہے جو کم فیس میں اعلیٰ معیار کی
تعلیم دے رہا ہے اور پاکستان کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جس نے حال ہی میں انٹرمیڈیٹ میں پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں 143 ٹاپ پوزیشنز لے کر تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور یہ صرف اور صرف پنجاب کالج ہی کا طرہ امتیاز ہے جو پاکستان کے تعلیمی اداروں میں نمبر 1 ہے اور پنجاب کالج ملتان کے ڈائریکٹر ایڈمن پروفیسر
اسامہ بشیر قریشی کی قیادت میں دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہے ہیں یہاں کا ڈسپلن بھی مثالی ہے اور تعلیم کے ساتھ
طلبہ کی بہترین تربیت گاہ بھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کالج برائے خواتین میں طالبات کے اعزاز میں دی گئی ویلکم پارٹی سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ڈائریکٹر پنجاب کالجز پروفیسر اسامہ بشیر قریشی نے کہا کہ طالبات محنت کریں اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کے مشورے پر چلتے ہوئے اپنے اور والدین کے خوابوں کو پورا کرے یہاں پر تعلیم حاصل کرنے والوں کو ٹیوشن کی ہرگز ضرورت نہیں آج ہزاروں طالبات انجینیئرز، ڈاکٹرز، پائلٹ، صحافی اور آئی ٹی
کے شعبے میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہی ہیں ایک پڑھی لکھی ماں ہی اپنے کنبے کی بہترین کفالت کرتی ہے اس لیے اپنی بچیوں کو ضرور زیور تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے تقریب میں سینیئر اساتذہ کو اسناد اور پوزیشن لینے والی طالبات کو گولڈ اور سلور میڈلز اور ملتان کے مختلف سکولوں کی پرنسپلز کو یادگاری شیلڈز دی گئ نظامت کے فرائض ناذیہ فیض اور مہوش پاشا نے سرانجام دیے تقریب میں پرنسپل صائمہ فیاض اور صائمہ ظفر کے علاوہ کثیر تعداد میں اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔






































Visit Today : 16
Visit Yesterday : 553
This Month : 13726
This Year : 61562
Total Visit : 166550
Hits Today : 108
Total Hits : 848274
Who's Online : 5




















