پیپلز پارٹی مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہے ، ن لیگ عوامی خدمت جاری رکھے گی:چوہدر ی زاہد مسعود
ملتان : سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ملتا ن،ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع ملتان چوہدر ی زاہد مسعود نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی افہام و تفہیم کی بجائے افراتفری کی سیاست کرکے جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے ۔پنجاب کی ترقیاتی کام دیکھ کر پیپلز پارٹی نقل ہی کرلے اور سندھ میں کچھ ڈیلیور کرکے ہی دکھادے ،پاکستان پیپلز پارٹی کے نادان دوستوں کو وارننگ دینا چاہتا ہوں ہر وقت کا رونا دھونا چھوڑ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی تو سندھ کی طرف نظر ڈال لیں اور اگر تھوڑی سی شرم محسوس ہو تو آگے بڑھیں اور پنجاب کا مقابلہ کریں۔اس وقت ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت تگ ودو کررہی ہے اور معیشت کو سنبھالنے کیلئے جانفشانی سے کام کیا جارہا ہے لیکن پیپلز پارٹی مسلسل پنجاب کے آئینی اختیارات میں مداخلت کر کے اپنی حدود سے تجاوز کر رہی ہے اورصوبائیت کا کارڈ کھیل کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہیں۔ مریم نواز پنجاب کے عوام کے حق کی بات کرتی ہیں تو پیپلز پارٹی کو تکلیف کیوں ہوتی ہے۔مسلم لیگ ن عوامی خدمت کے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ دور کرکے پاکستان کو خوشحالی کی منزل پر لے جائے گی۔






































Visit Today : 16
Visit Yesterday : 553
This Month : 13726
This Year : 61562
Total Visit : 166550
Hits Today : 108
Total Hits : 848274
Who's Online : 5




















