کراچی :  کراچی میں کورونا کے وار بڑھنے پر ضلع جنوبی کی تین سب ڈویژنز میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا،  سمارٹ لاک ڈاؤن گارڈن ، صدر اور سول لائنز کے مخصوص علاقوں میں لگایا گیا۔  ڈپٹی کمشنر جنوبی کے جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق  ان مخصوص مقامات پر پابندیاں عائد  ہیں ،  ان علاقوں میں  کورونا ایس او پیز  پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ  غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے پر ، تین اور تین سے زائد افراد کے  جمع ہونے پر  پابندی ہو گی ۔ ان علاقوں میں کورونا کےمریضوں کو گھروں میں قرنطینہ رہنے کی ہدایات ہیں ۔ واضح رہے کہ مہلک کورونا وائرس گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 جاںیں نگل چکا ہے جبکہ سات ہزار 195 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں  ۔  ملک بھر میں اموات کی تعداد 29 ہزار 105 ہو چکی ہے جبکہ   13 لاکھ  74 ہزار 800 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔