ملتان (صفدربخاری سے ) ریسکیو 1122ملتان کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ، زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں تفصیل کے مطابق آج 23جنوری بروز اتوارکی شام  پیر کالونی سورج کند روڈ ملتان سے ریسکیو 1122 کو کال موصول ہوئی کہ ایک خاتون زوجہ ضیاالدین زچگی کے بلکل قریب ہے جس پرریسکیو 1122 وہاں فوری پہنچی اور خاتون کو ہسپتال پہنچانے کے لئے روانہ ہوئی جب ایمبولینس نواز شریف یونیورسٹی کے پاس سے گزر رہی تھی تو خاتون کوشدید زچگی کی دردیں شروع ہو گئیں جس پر1122 کے سٹاف محمد نومان اور سرفرازنے ایک بزرگ خاتون کےساتھ مل کر ایمبولینس میں ہی باپردہ بچے کی پیدائش کروائی ماں اور بچہ بلکل صحیح ہیں انہیں بعد میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بچے کے والد ضیاالدین نے ریسکیو1122ملتان کا شکریہ ادا کیا