کورونا سے متاثرہ لتا منگیشکر کی طبیعت میں بہتری
ممبئی: کورونا وائرس کا شکار ہونے والی بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منکیشکر کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق لتا منگیشکر کورونا کے باعث تاحال انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں تاہم اہل خانہ اور دوستوں کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صمدانی کی ٹیم لتا منگیشکر کی بہتر دیکھ بھال کر رہی ہے، ہم ان کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جلد گھر آ جائیں گی۔گلوکارہ کے اہل خانہ نے یہ بھی درخواست کی کہ لتا منگیشکر کی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔خیال رہے کہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو رواں کی 8 تاریخ کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت کے پیشِ نظر گلوکارہ کو انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا۔







































Visit Today : 343
Visit Yesterday : 613
This Month : 6949
This Year : 70668
Total Visit : 175656
Hits Today : 2158
Total Hits : 994236
Who's Online : 11























