ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک پیر کو حلف اٹھائیں گی
اسلام آبا: ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک پیر کو حلف اٹھائیں گی، چیف جسٹس گلزاراحمدجسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیں گے۔تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کی حلف برادری تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ہال میں صبح نو بجے ہوگی ، چیف جسٹس گلزاراحمدجسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیں گے۔تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان شرکت کریں گے ، اس سلسلے میں اٹارنی جنرل،ایڈیشنل اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل ، صدرسپریم کورٹ بار،وی سی پاکستان بار،سینئروکلا کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سے وزارت قانون نے جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے ان کیمرہ اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔پارلیمانی کمیٹی کے ججز تقرری کے اجلاس کی صدارت فاروق ایچ نائیک نے کی تھی، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جسے کمیٹی نے منظور کر لیا تھا۔








































Visit Today : 295
Visit Yesterday : 613
This Month : 6901
This Year : 70620
Total Visit : 175608
Hits Today : 1860
Total Hits : 993938
Who's Online : 10























