کراچی میں ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 23 January 2022 کو شائع کیا.
کراچی: شہر قائد میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔محکمہ داخلہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر لگایا گیا ہے۔ جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ان میں گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان علاقوں میں اومی کرون ویریئنٹ کیسز میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ان علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 فروری تک نافذ رہے گا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد اومی کرون کو پھیلنے سے روکنا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز جان لیوا وائرس نے 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ ساڑھے سات ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 151
Visit Yesterday : 613
This Month : 6757
This Year : 70476
Total Visit : 175464
Hits Today : 1410
Total Hits : 993488
Who's Online : 9























