ملتان : لیبر کمپلیکس انڈسٹری اسٹیٹ ملتان میں مینجمنٹ کمیٹی کے افس کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر لیبر جمشید فاروق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید افتخار گیلانی نے اپنے ہاتھوں سے آفس کا افتتاح کیا اس موقع پر لیبر مینجمنٹ کمیٹی اراکین،ملک محمد رفیق،سید راشد حسین نقوی،ملک تیمور خالد،خالد محمودبھٹی،محمد عمران سجاد،محمد جمیل،محمد شاہد رحمانی اور معززین لیبر کمپلیکس نے شرکت کی معزز مہمانان خصوصی نے کمیٹی اراکین کے ساتھ مل کر آفس کا افتتاح کیا کمیٹی ممبران نے لیبر کمپلیکس کے مسائل کے حوالے سے مختلف ایپلیکیشنزآفسران کو پیش کی ڈائریکٹر لیبر جمشید فاروق نے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں ڈائریکٹر لیبر جمشید فاروق نے خطا ب کرتے ہوئے کہا لیبر کمپلس کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر لیبر ڈیپارٹمنٹ نے لیبر مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی ہے اور اس کمیٹی کے دفتر کا افتتاح بھی کر دیا ہے جو کہ انشاء اللہ 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہوگا لیبر کمپلیکس میں رہائش پذیر لوگوں کو اگر کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ لیبر مینجمنٹ کمیٹی کے آفس آکر کے تحریری طور پر اپنا مسئلہ پیش کریں انشاء اللہ العزیز کمیٹی ممبران اس مسئلے کو مل جل کر کے حل کریں گے بعد ازاں کمیٹی ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم کمیٹی ممبران انشاء اللہ العزیز مل جل کر اتحاد کے ساتھ لیبر کمپلس کو ہر قسم کے مسائل سے نجات دلائیں گے اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی سرپرستی میں عوام کی خدمت انشاء اللہ العزیز بھرپور طریقے سے کریں گے۔