ایپکا ایکسائز یونٹ کے منعقدہ انتخابات ،،،ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول ملتان افتخار احمد بھلی نے ایپکا ایکسائز یونٹ کے منعقدہ انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا
ملتان : ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول ملتان افتخار احمد بھلی نے ایپکا ایکسائز یونٹ کے منعقدہ انتخابات کو قواعد و بے ضابطگیوں کے باعث کالعدم قرار دے دیا ہے، تفصیل کے مطابق ایپکا ایکسائز یونٹ کی موجودہ باڈی کے سیکرٹری جنرل ریحان فاروق جاٹ کی جانب سے کورٹ میں رجوع کرنے پر عدلیہ نے فریقین کو ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ملتان سے مشاورت کرنے اور حتمی فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا پابند کیا تھا جس کی روشنی میں فریقین اور مرکزی یونین کے عہدیداران سمیت الیکشن کمشنر نے بھی ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول ملتان افتخار احمد بھلی کے ساتھ ایکسائز دفتر میں ملاقات کی جس میں یہ طے پایا کہ الیکشن کو روک دیا جائے اور فریقین باہمی اختلافات کو رضا مندی سے حل کرنے کے بعد الیکشن کروائیں فریق ثانی چاند گروپ نے فیصلے کی تائید کرنے کے باوجود الیکشن کا انعقاد کرکے طے شدہ معاہدے سے انحراف کیا ہے اس صورتحال میں ایپکا ایکسائز یونٹ کے انتخابات کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے،








































Visit Today : 13
Visit Yesterday : 553
This Month : 13723
This Year : 61559
Total Visit : 166547
Hits Today : 69
Total Hits : 848235
Who's Online : 9




















