متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام شہید ناموس رسالتﷺ غازی علم دین شہید کی 95 برسی پر سیمینار کا انعقاد
ملتان(صفدربخاری سے) متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار ملتان میں ایڈووکیٹ سید اطہر شاہ بخاری کے آ فس میں علامہ عبدالحق مجاہد کی زیر صدارت شہید ناموس رسالت ﷺ غازی علم دین کی95 ویں برسی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔علامہ عبدالحق مجاہد نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیائے فانی میں اگر کوئی سب سے قیمتی سرمایہ ہے تو وہ فقط محبت ِرسول ﷺ ہی ہے،یہ ایسا خوبصورت اور انمول سرمایہ ہے کہ جسے ”فنا“ نہیں بلکہ ”بقا“ہی بقا ہے،مسلمان ہونا،اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ اپنے دامن میں محبت رسول عربیﷺ کے گوہر نایاب کو سمیٹا جائے،غازی علم دین شہیدؒ بھی انہی ستاروں میں سے ایک روشن ستارہ ہیں جنہوں نے گستاخ رسول ہندو راجپال کو جہنم واصل کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش فرمایا،شمع رسالت ﷺ کے پروانوں میں ایک معتبر نام غازی علم الدین شہید کابھی ہے جنہوں نے حب رسول ﷺکے سامنے اپنی زندگی کا نذرانہ پیش کرکے نہ صرف شہادت کو گلے لگایا اور اپنی آخرت سنوار لی اور رہتی دنیا تک اسلام کے شیدائیوں میں اپنانام رقم کرگئے۔سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے۔ایڈووکیٹ اللہ دتہ کاشف بوسن،علامہ عنایت اللہ رحمانی،ایڈووکیٹ اطہر شاہ بخاری،ایڈووکیٹ وسیم ممتاز،علامہ محمد ایوب مغل نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ ہمیں اپنی جانوں سے بھی پیاری اس کے لیے ہم اپنے سر تو کٹا سکتے ہیں مگر نبی کریم ﷺ کی حرمت کے حوالے سے ایک لفظ بھی برداشت نہیں کریں۔انہوں نے کہا کہ غازی علم دین کی شہادت 95 سال بعد بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے کہ انہوں نے کسی طرح اپنی جان ناموس رسالت پر قربان کی اور ہنستے ہوئے پھانسی کے پھندے پر جھول گئے۔قاری محمد یوسف قاسمی،محمد اشفاق سعیدی،حافظ محمد ظفر قریشی،محمد اشرف قریشی،ایڈووکیٹ شیخ ارشد محمود،محبوب علی عطاری،اور ساجد نواز نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں شروع دن سے مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے درپے چلی أرہی ہیں ان کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ضروری ہے کہ اقوام عالم میں موجود پوری مسلم امہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر آگے بڑھے تاکہ ان پر واضع ہوسکے ان کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔سیمنیار کے أخر شہید ناموس رسالت غازی علم دین شہید،فلسطین کی أزادی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔








































Visit Today : 13
Visit Yesterday : 553
This Month : 13723
This Year : 61559
Total Visit : 166547
Hits Today : 58
Total Hits : 848224
Who's Online : 9




















