پنجاب حکومت نےماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا
لاہور: پنجاب حکومت نے ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسموگ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جہاد میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت سے آنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ اسموگ کے اثرات سے بچنے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ اسموگ پر قابو پانے کے لیے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) پر عمل درآمد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں سیاہ دھوئیں والی گاڑیاں اور چمنیاں بند رہیں گی، جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے پر گرفتاریاں ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسموگ کی شدت میں کمی کے لیے لاہور میں ہنگامی ٹریفک پلان بھی جاری کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدامات شہریوں کی صحت اور ماحول کی بہتری کے لیے ناگزیر ہیں۔








































Visit Today : 14
Visit Yesterday : 553
This Month : 13724
This Year : 61560
Total Visit : 166548
Hits Today : 77
Total Hits : 848243
Who's Online : 9




















