موجودہ حکومت جائز نہیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں مکمل نہیں،یہ آئین پاکستان میں ترمیم کیسے کر سکتے ہیں: سینیٹر شبلی فراز
ا
سلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ موجودہ حکومت جائز نہیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں مکمل نہیں،یہ آئین پاکستان میں ترمیم کیسے کر سکتے ہیں؟ سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کا نہ ہونا اور وہاں الیکشن نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے،قومی اسمبلی مکمل نہیں،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا، موجودہ حکومت جائز نہیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں مکمل نہیں،یہ آئین پاکستان میں ترمیم کیسے کر سکتے ہیں؟ایوان مکمل کرنے کیلئے خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن کرائیں۔ پی ٹی آئی سینیٹر نے کہاکہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کی تعمیل نہیں کی گئی ،اس ملک میں نہ آئین، نہ سپریم کورٹ کی وقعت ہے،قاضی فائز عیسیٰ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے دیئے،بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی غیرمتعلقہ ہوتے تو لوگ اس پر بات نہیں کرتے،ملک میں بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں،پی ٹی آئی حکومت تو ساڑھے 3سال رہی، واضح ہے کہ بگاڑ کس نے پیدا کیا، ہم نے وہ قانون پاس کئے جس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں۔ شبلی فراز نے کہاکہ قانون پاس کرکے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی،آئینی ترمیم کرکے آپ سب سے بڑی دستاویز کو ٹیمپر کررہے ہیں،ہم ایک سال سے دربدر پھر رہے ہیں، ہماری فیملیز تباہ ہو گئی ہیں،جبرسے کسی کی دفاداری خریدنا اچھا نہیں،ہمارے ایک ساتھی نے ہمارے ایک اقلیتی رکن کو فون کیا کہ اتنے پیسے لے لو، ہمارے اقلیتی رکن نے کہاکہ میرے مذہب میں اس کی اجازت نہیں۔ ن لیگ کے سینیٹر ناصر بٹ نے کہاکہ آپ آفر کرنے والے کا اور دوسرے رکن کا نام بتائیں،پی ٹی آئی ارکان نشستوں سے کھڑے ہو گئے،ناصر بٹ نے کہاکہ شبلی فراز نام بتائیں،یہ سب لوگوں کو خوداغوا کرکے خیبرپختونخوا لے گئے تھے،چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ناصر بٹ کا مائیک بند کردیں شبلی فراز نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی کاٹی گئی، اخبار بند کای، بیٹوں سے بات نہیں کرنے دے رہے،بانی پی ٹی آئی کو باہر نہیں نکلنے دیتے، ہم فسطائیت کی طرف جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آپ سیاسی طور پر لڑیں،ایمل ولی خود تو بلوچستان سے سینیٹر بن گئے،اے این پی زوال کا شکار ہے تو اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں، سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ کے پی کے عوام ہم سے خوش نہیں ہوں گے تو وہ ہمیں باہر پھینکیں گے،26ویں ترمیم ہضم نہیں ہوئی اور 27ویں کی بات نہیں ہو رہی ہے،یہی قوانین کل آپ کے گلے میں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے جعلی مقدمات کی مذمت کرتے ہیں،ہم سب بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،نوازشریف اور زرداری باہر سے آئے اور باہر چلے گئے، بانی پی ٹی آئی نے کوئی معاہدہ نہیں کیا،بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جمہوری رویہ اختیار کریں،ہم کیسز لڑتے رہیں گے، ہم نہیں کہتے ہیں کہ ہمارے کیسز ختم کریں۔ شبلی فراز نے کہاکہ سوچ سمجھ کر قانون سازی کریں، آپ اپنے ہی جال میں پھنسیں گے،ایمل ولی خان نے کہاکہ اگر 50فیصد سے زیادہ تصدیق درست ہوئی تو میں خاموش ہو جاؤں گا، قرارداد پیش کرتا ہوں کہ کے پی الیکشن کی فنگرپرنٹ تصدیق کرائی جائے، میں اس کی تائید کرتا ہوں،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ وقفہ سوالات موخر کیا جائے،سینیٹ نے وقفہ سوالات موخر کر دیا۔








































Visit Today : 14
Visit Yesterday : 553
This Month : 13724
This Year : 61560
Total Visit : 166548
Hits Today : 74
Total Hits : 848240
Who's Online : 10




















