اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ  ہو گئے،وزیرخزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر تجارت جام کمال بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔  وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات بھی متوقع  ہے،دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت ہوگی،توانائی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔