ملتان(صفدربخاری سے) پاکستان پیپلزپارٹی منیارٹی ونگ کے زیراہتمام ایم این اے نوید عامر جیوا، سینئرنائب صدر خواجہ رضوان عالم کی جانب سے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کی خوشی میں رضا آباد میں مٹھائی تقسیم کی گئی،جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور بلاول بھٹو ، آصف علی زرداری کے حق میں نعرے بازی کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے نوید عامرجیوا اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئرنائب صدر خواجہ رضوان عالم نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کے لئے26ویں آئینی ترامیم کا مقدمہ لڑا،تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا اورکامیابی سے ہمکنار ہوئے، ان کے اس اقدام کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے عمل میں چیئرمین پاکستا ن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مدبرانہ کردار اور انکی مثالی قیادت پر نہ صرف پوری پارٹی کو فخر ہے بلکہ ہر ذی شعور پاکستانی ان کامعترف ہے،عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں انتھک کوشش کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی امیج بلند ہوا ہے، جو سیاستدانوں کو ایک پیج پر لائے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی آج سے نہیں تین نسلوں سے آئین سازی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے، ملک میں انسانی حقوق اور ا?زادی صحافت کے لیے پیپلزپارٹی نیہمیشہ کردار ادا کیا، پیپلزپارٹی نے ملک کو 73ء کا آئین دیا ، آئین سازی ہو یا عوامی مفاد میں قوانین میں ترامیم پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیااور آئندہ بھی ہروہ کام جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوا ، پیپلزپارٹی کرے گی ، انہوں نے کہا کہ اب پیپلزپارٹی کا ٹارگٹ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانا ہے ، اس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرکے اس کے لئے قائل کیا جائے گا کہ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنایاجائے ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بدحالی سے دوچار عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے بھی بھرپور کردار ادا کرے گی۔