غذائیت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فوڈ فورٹیفیکیشن کم لاگت میں ایک آسان اور قابلِ عمل طریقہ ہے: نیوٹریشن انٹرنیشنل
ملتان: نیوٹریشن انٹرنیشنل نے محکمہ صحت ضلع ملتان کے تعاون سے “خوردنی تیل کی فورٹیفیکیشن کے فوائد, پاکستان میں وٹامن اے اور ڈی کی کمی، کھلے اور غیر صاف شدہ خوردنی تیل کے استعمال اور صحت پر اسکے منفی اثرات” کے بارے میں ایک آگاہی سیشن کا اہتمام کیا، اس آگاہی سیشن میں ڈسٹرکٹ ملتان کی مختلف یونین کونسلز سے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی، اس موقع نیوٹریشن انٹرنیشنل کے صوبائی پروگرام مینیجر عزیز الرحمن نے فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام اور کھلے یا غیر صاف شدہ تیل کے استعمال اور اس کے صحت پر منفی اثرات کے حوالہ سے شرکاء کو آگاہی دی،انہوں نے شرکاء کے ساتھ گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پاکستان میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچوں کی آبادی غذائی اجزاء کی کمی کا شکار ہیں جس میں آئرن وٹامن اے اور وٹامن ڈی سرِفہرست ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریبًا 99 لاکھ لوگ ہڈیوں کے بھربھرے پن کا شکار ہیں جن میں 72 لاکھ تعداد خواتین کی ہے، مزید یہ کہ غذائیت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فورٹیفیکیشن ایک آسان اور قابلِ عمل طریقہ کار ہے،جوکہ وٹامنز اور منرلز کی موجودگی کو کم سے کم لاگت میں ممکن بناتا ہے اور یہ کہ لوگوں کی غذائی عادات کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی، فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام کے زونل مینیجر امجد علی نے کہا کہ کھلا اور غیر صاف شدہ تیل مختلف مہلک بیماریوں کا باعث بنتا ہے، اس موقع پر IRMNCH پروگرام ملتان کے ضلعی فیلڈ پروگرام آفیسر عرفان فیض نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب بھی غذائی اجزاء کی کمی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بارے میں لوگوں کی آگاہی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے تاکہ وہ مارکیٹ میں موجود فورٹیفائیڈ خوردنی تیل اور گھی خریدیں، لیکن اس سلسلے میں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے شرکاء کو تاکید کی کہ یہاں سے حاصل شدہ معلومات لوگوں تک بھی پہنچائیں، انہوں نے اس آگاہی سیشن کے لیے نیوٹریشن انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کیا اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کی کاوشوں کو سراہا۔








































Visit Today : 13
Visit Yesterday : 553
This Month : 13723
This Year : 61559
Total Visit : 166547
Hits Today : 67
Total Hits : 848233
Who's Online : 9




















