بلدیات کے نمائندگان نہ ہونے سے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے : حاجی محمد یوسف انصاری
ملتان(صفدربخاری سے) کونسلر زاتحاد پنجاب کا اجلاس زیر صدارت سرپراست اعلی کونسلرز اتحاد پنجاب حاجی محمد یوسف انصاری ہوا،اجلاس میں ڈاکٹر محمد اکرم شادکنوینیر کونسلرز اتحاد پنجاب،اشفاق محمد خان،راشد حسین،محمد بلال آہیر جنرل سیکرٹری ضلع ملتان،مختار حسین بھٹی،مقبول حسین انصاری،ندیم احمد لاہوری،رانا جنید،محمد رمضان انصاری،محمد علی قریشی انفارمیشن سیکرٹری،محمد رضا مہروی،محمد یعقوب قادری ودیگر شریک تھے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد یوسف انصاری نے کہا کہ ہمارے پیارے دوست وسابق جنرل سیکرٹری پنجاب محمد طفیل کھوکھر کا انتقال ہوگیا ہے انتقال کے بعد یہ عہدہ خالی تھا اور کونسلرز اتحاد پنجاب میںروز مرہ بلدیاتی نظام کے حوالہ سے پورے پنجاب میں آگاہی کیلئے اس عہدہ کوپورا کرنا ضروری ہوگیا تھا مشاورت کے بعد ہم نے احسان علی قریشی کو قائم مقام جنرل سیکرٹری پنجاب نامزد کردیا ہے، کل سے وہ اپنے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لیںگے،اس موقع پر حاجی محمد یوسف انصاری نے مزید کہا کہ بلدیات نہ ہونے سے اکثر یونین کونسل میں مسائل جنم لے رہے ہیں ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد ازجلد بلدیاتی الیکشن کا اعلان کریں تاکہ علاقائی مسائل حل ہوسکیں،اجلاس کے اختتام پر سرپراست اعلی کونسلرز اتحاد پنجاب حاجی محمد یوسف انصاری اور ڈاکٹر محمد اکرم شادکنوینیر کونسلرز اتحاد پنجاب نے احسان علی قریشی کو پنجاب کا قائم مقام جنرل سیکرٹری بننے پر بیج لگایا،اس موقع پر کونسلر اتحاد کے عہدیدران نے مبارکباد پیش کی۔








































Visit Today : 13
Visit Yesterday : 553
This Month : 13723
This Year : 61559
Total Visit : 166547
Hits Today : 57
Total Hits : 848223
Who's Online : 9




















