ملتان : بلیک ڈے کشمیر سے یک جہتی کے حوالے سے ضلعی گورنمنٹ نے بلیک ڈے منایا اس موقعہ پر سمینار کے بعد رضا ہال سے چوک کچہری تک واک کی گئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبد العزیز خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان سٹی محمد اقبال سہو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان صدر محمد شفیق ، لا آفیسر شیراز اور عہد آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اقصی ہاشمی ، سپر وائزر سوشل ویلفیئر محمد نعیم اکبر ، گل حسن ودیگر نے شرکت کی