کوئٹہ :  ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں، قومی شاہراہوں پر درجنوں افراد کو قتل اور ٹرکوں کو جلا دیا جاتا ہے ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے ۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف کا معیار سب کے سامنے ہیں، جمہوریت کو ہماری کمزوری سمجھا گیا، دکی میں غریب مزدوروں کے قتل کا کیا جواز بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا نہیں جاتا کہ گاڑیوں کو کون آگ لگاتا ہے، قیام امن کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے ، اسمبلی فلور پر بھی صرف باتیں کی جاتی ہیں کہ کسی کو نہیں چھوڑا جائےگا۔ سربراہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے نام پر آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔