نیشنل انٹر ڈویژنل باسکٹ بال گریڈ بی چیمپئن شپ سرگودھا نے جیت لی
ملتان (صفدربخاری سے) نیشنل انٹر ڈویژنل باسکٹ بال گریڈ بی چیمپئن شپ سرگودھا نے جیت لی جنرل سیکرٹری ڈویژنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن چوہدری صغیر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈویژنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ کے باسکٹ بال کورٹ میں فائنل میچ سرگودھا ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن کے درمیان کھیلا گیا جو سرگودھا ڈویژن نے 58 کے مقابلے میں 76 پوائنس سے چیمپئن شب اپنے نام کر لی. فاتح ٹیم کی طرف سے وقار نے 13 سیف اللہ نے 15 .شہزاد نے 17پوائنس جبکہ ہزارہ کی طرف سے سیف اللہ خٹک 15 اور سیمع اللہ نے 16پوائنس سکور کیے کھلاڑیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے فائنل میچ دیکھا فائنل میچ کے مہمان خصوصی چودھری اشفاق احمد مہمانان اعزاز خالد بشیر جنرل سیکرٹری پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن. دین محمد صدر کے پی کے باسکٹ بال فیڈریشن نے ک چیمپئن اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور انعامات دیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اشفاق احمد. خالد بشیر نے کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ڈویژنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن ملتان نے کامیاب ایونٹ کرایا جس کے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں کھلاڑیوں اور شہریوں نے بھی ایونٹ انجوائے کیا امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا








































Visit Today : 14
Visit Yesterday : 553
This Month : 13724
This Year : 61560
Total Visit : 166548
Hits Today : 72
Total Hits : 848238
Who's Online : 10




















