پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے مستعفی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ زین قریشی نے شو کاز نوٹس ملنے پر عہدے سے استعفی دیا ہے۔ پی ٹی آئی نے چار اراکین قومی اسمبلی کو 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران پارٹی قیادت کے ساتھ رابطے میں نہ رہنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جن میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی خان اور ریاض فتیانہ شامل تھے۔ زین قریشی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں نے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے، میں آزادانہ اور شفاف انکوائری اور پارٹی کے حامیوں کے جذبات کو تسلیم کرتا ہوں۔ زین قریشی نے کہا کہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، میں پارٹی، اپنے لیڈر بانی پی ٹی آئی اور اپنے والد کا وفادار تھا، ہوں اور رہوں گا۔








































Visit Today : 13
Visit Yesterday : 553
This Month : 13723
This Year : 61559
Total Visit : 166547
Hits Today : 61
Total Hits : 848227
Who's Online : 9




















