نئی تعلیمی اصلاحات سے نظام تعلیم میں بہتری اور شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا : ڈاکٹر محمد اختر ملک
ملتان : سابق صوبائی وزیر حلقہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر محمد اختر ملک نے کہا ہے کہ نئی تعلیمی اصلاحات سے نظام تعلیم میں بہتری اور شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے 36 اضلاع میں ٹیسٹ اور انٹرویو کے ذریعے تعلیمی افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ تعلیمی و انتظامی لحاظ سے تجربہ کار، ایماندار اور باصلاحیت ڈی پی ائی سکولز، سی ای اوز ایجوکیشن، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کا میرٹ پر انتخاب کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں نئے تعینات ہونے والے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ سے ان کے دفتر میں ملاقات میں کیا۔ انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔ ڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہا کہ بچوں کو اسلام اور پاکستان بارے اگاہی ہماری قومی ذمہ داری ہے ، لہذا اساتذہ کرام بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں، کیونکہ اساتذہ بچوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ معاشی و معاشرتی ترقی کے لیے ملک میں ہنر مندی کو فروغ دیا جائے گا تاکہ بےروزگاری اور احساس محرومی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری ملتان شیخ محمد رفیق، ڈی ای او ایلیمنٹری ملک خالد بھٹہ، ڈی ای او ایلیمنٹری( زنانہ) سکولز نزہت پروین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن خالد ایاز، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل صدر ملتان ڈاکٹر فاروق اکبر خان لغاری، سینیئر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد، ایجوکیشن افیسر میاں منیر احمد ، مہر افتاب مہار، ملک عبدالرؤف ارائیں، رانا جاوید مصطفی، محمد اجمل ملک، مہر ارسلان مہار، ڈائریکٹر ریسرچ سینٹر سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر کامران اشفاق، ڈائریکٹر زکریا یونیورسٹی لودھراں کیمپس ڈاکٹر شبیر چوہدری، ڈائریکٹر ملتان ارٹس کونسل محمد سلیم قیصر، شوکت سعیدی، سابق سی ای او چوہدری محمد اشفاق گجر ، سینیئر ہیڈ ماسٹر ظفر خان بابر، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ملتان غلام یاسین کمبوہ ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل شُجاع اباد میاں خالد عالم ، صدر ہیڈماسٹرز ایلیمنٹری سکولز ملتان الطاف احمد ملک اور محسن صمد جنجوعہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔








































Visit Today : 14
Visit Yesterday : 553
This Month : 13724
This Year : 61560
Total Visit : 166548
Hits Today : 79
Total Hits : 848245
Who's Online : 8




















