ملتان: ایپکا ایکسائز یونٹ ملتان کی موجودہ باڈی کے صدر چوہدری نیاز احمد ڈھلوں اور جنرل سیکرٹری ریحان فاروق جاٹ سمیت تمام عہدیداران نے ایک مخصوص گروہ کا ایپکا آئین سے انحراف قبل از وقت غیر آئینی الیکشن شیڈول کا اجراء و کاغذات نامزدگی سمیت جملہ اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ایکسائز ملازمین کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے جس کے منفی اثرات سے عجلت کے عارضے میں مبتلاء گروہ بھی نہیں بچ پائے گا اپنے ایک بیان میں انہوں نے ملازمین کو تفریق و تقسیم کی بھینٹ چڑھانے والے محرکین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور دھڑے بندی کی سیاست ترک کرکے ملازمین کے باہم اتحاد کو مضبوط کرنے اور حکومتی محاصل کی ریکوری پر اپنی توانائیاں صرف کریں، انہوں نے کہا کہ ایپکا آئین کے تحت منتخب باڈی ہی الیکشن کروا سکتی ھے۔غیرمنتخب عہدیداران کس آئین کے تحت یونٹ کا الیکشن شیڈول جاری کر سکتے ھے۔ایکسائز ملتان میں یونٹ کے انتخابات کے لیے جو شیڈول غیر منتخب لوگوں کی طرف سے جاری ہوا۔اس میں ایپکا آئین کے کونسے آرٹیکل کے تحت الیکشن ہو رہا ھے۔کوئی وضاحت نہ ھے۔پھر ایپکا آئین کے تحت کاغذات نامزدگی ۔کاغدات داخل کروانے۔کاغذات واپسی۔اعتراضات داخل کرنا۔فائنل لسٹ امیدوار ان انتخابی نشان الاٹ ۔پولنگ ڈے۔انتخابی مہم کے لیے تقریباً ایک ماہ ہوتا ھے۔سب بوگس کارروائی ہورہی ھے۔جو غیر آئینی ۔غیرقانونی۔غیر اخلاقی ۔من گھڑت الیکشن ہو رہا ھے۔ان شاءاللہ ایپکا کی آئینی باڈی کی طرف سے اکتوبر 2025 کو جو الیکشن شیڈول جاری ہوگا۔اس وقت الیکشن میں حصہ لے گے۔اس بوگس الیکشن کو ہم نہیں مانتے ۔ابھی ایپکا ایکسائز یونٹ ملتان کی مدت اکتوبر 2025 تک ھے۔