آئینی ترامیم کی منظوری،،،انتخابات میں دھاندلی کی پیداوار پارلیمنٹ ریت کی دیوار ثابت ہوئی: نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ
bbc news urdu نے Wednesday، 23 October 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: اپنے ایک بیان میں نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کو اور نیچے دھکیل دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے مجلس قائدین کا اجلاس آج منصورہ میں ہوگا، اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے صدر اور سیکرٹری جنرل کا انتخاب ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل 30 جماعتوں کا غیر سیاسی غیر انتخابی اتحاد ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کا پہلا نتیجہ مرضی کا چیف جسٹس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم منظور ہوگئیں، پارلیمنٹ مفلوج ربڑ سٹیمپ ثابت ہوئی۔ لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی پیداوار پارلیمنٹ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 37
Visit Yesterday : 553
This Month : 13747
This Year : 61583
Total Visit : 166571
Hits Today : 265
Total Hits : 848431
Who's Online : 3




















