ملتان: معروف نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت و مرکزی راہنما ایس این ٹی مرزا خرم عباس بیگ کی سالگرہ پر سرائیکستان نوجوان تحریک کے مرکزی دفتر میں کیک کاٹا گیا ۔کیک چیئرمین مہر مظہر عباس کات،صابر خان بلوچ ،قاسم خاکوانی و دیگر نے کاٹا اور مرزا خرم عباس بیگ کو سرائیکی اجرک پہنائی۔اس موقع پر مہر مظہر کات نے کہا کہ مرزا خرم عباس بیگ ایک متحرک سیاسی نوجوان ہے ایسے نوجوان مستقبل میں سرائیکی وسیب کے لیے اہم کردار ادا کریں گے مرزا خرم عباس ہماری تحریک کا اثاثہ ہیں ۔اس موقع پر صابر خان بلوچ نے مرزا خرم عباس کی درازی عمر کے لیے دعا کروائی