ملتان (صفدربخاری سے) سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام معیار تعلیم بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔تاکہ شرح خواندگی میں اضافہ اور کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر بنایا جا سکے۔ معیار تعلیم میں بہتری کے لیے حکومتی اقدامات پر عمل درامد کو یقینی بنایا جائیگا۔اساتذہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔سکولوں میں ماحول کو بچوں کے لیے سازگار بنایا جائیگا۔ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کے خلاف ایکشن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار بطور سی ای او ایجوکیشن ملتان چارج سنبھالنے کے بعد اپنے دفتر میں اساتذہ تنظیموں، ایپکا ملتان اور سول سو سائٹی کے نمائندہ افراد کی جانب سے مبارکباددینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزید کہا ہے کہ اساتذہ اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کوبروے کار لائیں تاکہ سکول سے باہر ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پلانٹ فار پاکستان ویثرن کی روشنی میں شجر کاری مہم کو کامیاب کیا جائے گا۔سکولوں میں صفائی ستھرائی، حفظان صحت، بچوں کی یونیفارم، سکول نظم و نسق اور دینی اور اصلاحی اقدامات کیئے جائیں۔چارج سنبھالنے کے بعدسی ای او ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کو مبارکباد دینے والوں میں سابق سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان،سابق سی ای او ملتان فیض عباس خان، سابق چیئر مین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم، ڈی ای او سیکنڈری ملتان شیخ محمد رفیق، ڈائریکٹر مسلم گروپ آف کالجز اینڈ سکولز ملتان محمد سلیم تونسوی، امتیار رشید، ڈی ای او ایلیمنٹری ملتان محمد خالد بھٹہ، سینئر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد، محمد اسلم خان قیصرانی، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ملتان یسین کمبوہ، مرکزی جنرل سیکرٹری اپیکا پاکستان خالد جاوید سنگیھڑا، صدر ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ضلع ملتان، ریاض احمد آصف، صدر سینئر سبجیکٹ ایسوسی ایشن ملتان راؤ قمر اقبال، رب نواز خان، محمد علی قریشی، چوہدری حامد علی آرائیں، زین رضا انصاری، سیٹھ عمر صدیق، شیخ بشیر احمد، ملک ریاض موتھا، ملک صدام، محسن صمد جنجوعہ، فرخ الطاف خان،سید محمود نبی، ڈاکٹر رانا زاہد،ذوالفقار، پروفیسر ظہور بھٹی، عمر بشیر شیخ، خواجہ محمد نعیم، میاں خالد عالم، محمد اسماعیل انصاری، راؤ محمد اجمل، صدر ایلمینٹری ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ملتان الطاف احمدملک، سید زوہیب بخاری، رانا جاوید مصطفیٰ، سید عمران ھاشمی،چوہدری فاروق، نیاز مند حاجرہ، ڈپٹی ڈی او زنانہ تحصیل صدر نزہت پروین، ہیڈ مسٹریس عائشہ غازی، محمد ارشد ملک، فرید ملک، شاہد سٹھو، خالد ایاز، شمائلہ بشیر، خالد محمودخان، مہر ایوب صدیقی، وسیم امین، رانا عدیل، ارسلان امیر، گل بہارملک، وسیم امین،اظہر عباس، مسعود گجر،اسلام قریشی، رانا اسلم ساغر،منور کمال، ملک جاوید، شیخ عبد الحفیظ، محمد نواز مغل، سجاد سیال، راجہ کوثر سعیدی، حاجی محمد حنیف، سابق وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر طارق محمود انصاری سمیت دیگر شامل تھے۔