مظفرگڑھ جاتے ہوئےقومی امن کمیٹی اور ہیلپرزٹریڈرزفورم کے عہدہ داران پرقاتلانہ حملہ،،قاتلانہ حملہ کے ملزمان کوگرفتار کیا جائے:قومی امن کمیٹی پاکستان
ملتان: قومی امن کمیٹی پاکستان (ملتان) اور ہیلپرزٹریڈرزفورم کے عہدہ داران معروف سماجی راہنماء محمد اصغر کانجو اور سیدباقرحسین مظفرگڑھ جاتے ہوئے تھانہ مظفرآباد کی حدود میں قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے، سماجی راہنماؤں نے گاڑی بھگا کر بمشکل جان بچائی، مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی تفصیل کے مطابق 20 اکتوبر 2025 علی الصبح 3 بجے قومی امن کمیٹی اور ہیلپرزٹریڈرزفورم کے عہدہ داران محمداصغرکانجو اور سیدباقرحسین شاہ ملتان سے مظفرگڑھ جارہےتھےشیرشاہ پل کےنزدیک ہنڈا 125 پر سوار دو نقاب پوش مسلح افراد نے گاڑی روکنے کی کوشش کی تو محمد اصغر کانجو نے گاڑی کی رفتار تیزکردی تو نقاب پوشوں نے چلتی گاڑی پر اندھادھندفائرنگ کردی اصغرکانجو اور باقرحسین شاہ نے بمشکل گاڑی بھگا کر اپنی جان بچائی واقعہ کی فوری اطلاع 15 پولیس کودی گئی تھانہ مظفرآباد نے مقدمہ نمبر 2917/24 درج کرکے مذید کاروائی اور تحقیقات شروع کردی ہیں اس حوالہ سے مذہبی وسماجی راہنماؤں محمد اصغر کانجو اور سیدباقرحسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم ٹیکس گزارشہری ہیں ہم پرقاتلانہ حملہ کے ملزمان کوگرفتار اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اس ضمن میں قومی امن کمیٹی پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ سید عمر فاروق بخاری بہلوی، صدر پنجاب علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک اور صدرامن کمیٹی کینٹ کلب عابدخان نے اپنے مشترکہ بیان میں مذہبی وسماجی راہنماؤں محمد اصغر خان کانجو اور سید باقرحسین شاہ پرقاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے کاروائی اور ملزمان کی فوری گرفتاری اور سماجی ومذہبی راہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔







































Visit Today : 36
Visit Yesterday : 553
This Month : 13746
This Year : 61582
Total Visit : 166570
Hits Today : 259
Total Hits : 848425
Who's Online : 2




















