26 ویں آئینی ترمیم،،، مولانافضل الرحمان نے اسلامی جمھوریہ پاکستان کی حقیقی ترجمانی کی ھے : مفتی عامر محمود
ملتان: جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر مولانافضل الرحمان نے اسلامی جمھوریہ پاکستان کی حقیقی ترجمانی کی ھے اور اپنی حکمت و تدبر سے ملک کو بڑے سیاسی انتشار سے بچایا مولانا نے اپنی دانشمندی سے اس موقع پر ملک و ملت کی رہنمائی کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں جے یو ائی کے ذمہ داران سے کی گئی ملاقات میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی دانشمندی اور رہنمائی سے اسلامی مقاصد حاصل ھوئے جس میں سود کا خاتمہ۔ وفاقی شرعی عدالت کی اھمیت ، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات اور مدراس اسلامیہ کی رجسٹریشن جیسے اھم فیصلےکئےگئے اس کے علاوہ جمھوریت کی جنگ بھی جیت لی اور عدالتی اصلاحات کا سہرا بھی اپنے سر سجا لیا۔پوری قوم کو اس موقع پر مولانافضل الرحمان اور جمعیت علماء اسلام کا شکرگزار ھونا چاہئیے کہ انھوں نے جمہوریت کی بالادستی قائم کی اور عام عوام کی حق آزادی کو سلب ھونے سےبچالیا یہ اللہ تعالی کا فضل و کرم ھے اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کا خلوص اور عوام کی محبتوں کا نتیجہ ھےجمعیت علماء اسلام اور مولانا فضل الرحمان کے بیانیے کو پذیرائی ملی ھے اور ہماری کوشش ہوگی کہ صوبہ پنجاب میں اس بیانیے سے جمعیت علماءاسلام کی دعوت کو عام کیاجائے۔







































Visit Today : 36
Visit Yesterday : 553
This Month : 13746
This Year : 61582
Total Visit : 166570
Hits Today : 250
Total Hits : 848416
Who's Online : 2




















