ملتان(صفدربخاری سے) سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر پی پی 215 شاھد محمود خان نےملتان کی عوام کے دیرینہ مطالبہ کو آج عملی جامہ پہنا دیا انہوں نےحلقہ پی پی 215 میں سیوریج لائن کے میگا پروجیکٹ ڈسپوزل اسٹیشن چونگی نمبر 9 کی اپ گریڈیشن اور چونگی نمبر 9 تا چونگی نمبر 8 تک فورس مین پائپ لائن کا افتتاح کر دیا  جس سے حلقہ پی پی 215 ہی نہی بلکہ شھر ملتان کے بیشتر علاقے بھی مستفید ہوں گے سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر پی پی 215 شاھد محمود خان نے میگا پروجیکٹ کا اپنے ہاتھوں سے آج افتتاح کر کے عوام کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کر دیا اس منصوبہ کے مکمل ہونے سے ملتان شہر میں سیوریج سے متعلق درپیش مسائل کا خاتمہ ہو گا، افتتاحی تقریب میں واسا افسران، ڈائریکٹر ورکس عارف عباس،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قرۃ العین و دیگر اعلی افسران سمیت سابق چئیرمین ضرار خان،معروف طارق خان، اور پارٹی ورکرز کی بھی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوۓ شاھد محمود خان نے کہا کہ ابھی شروعات ھے انشاءاللہ جلد اپنے حلقہ اپنی عوام کے لیے مزید میگا پروجیکٹ لاؤں گا اس منصوبہ پر تقریبا تین ارب روپے لاگت آۓ گی اور اس کی تکمیل سے ملتان شہر میں آۓ روز جو سیوریج بند ہونے کے مسائل ہیں وہ بہتر ہو جائیں گے ڈسپوزل کی اپ گریڈیشن سے دو تین موٹر پمپ کی بجاۓ نو سے دس موٹر پمپ چلیں گے جس سے ڈسپوزل اسٹیشن کا نکاسی آب کا سسٹم بہت بہتر ہو جاۓ گا حلقہ اور عوامی خدمت ہمارا وطیرہ ہے اس خدمت کی روایت کو ہمیشہ برقرار رکھا جاۓ گا ہماری قائد وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت ہے کہ عوام کو سہولتیں فراہم کی جائیں اور عوامی مسائل کا جلد خاتمہ کیا جاۓ انشاءاللہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں ملتان کی عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ کریں گے,اہلیان حلقہ نے سیوریج کے اس دیرینہ منصوبہ کے افتتاح کرنے پر جو تقریبا تین ارب کی خطیر رقم سے مکمل ہو گا شاھد محمود خان کا شکریہ ادا کیا اس منصوبہ کی تکمیل سے صرف پی پی حلقہ 215 ہی نہی شھر ملتان کے بیشتر علاقے بھی مستفید ہوں گے شاھد محمود خان کا تقریب آمد پر اہلیان حلقہ اور پارٹی ورکرز نے بھرپور نعروں سے استقبال کیا