آئینی ترمیم ،،، مجموعی طور پر ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دئیے ہیں: مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے مجموعی طور پر ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دئیے ہیں، صرف سینیارٹی ہی نہیں فٹنس بھی بڑی چیز ہوتی ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر تحریک انصاف اپنے ارکان پرتشدد کی وجہ سے ووٹنگ میں حصہ نہیں لے رہی تومیں حامی ہوں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میں تحریک انصاف کا شکر گزار ہوں، آئینی ترمیم کے حوالے سےمجموعی طور پر ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے پیں، اگرتحریک انصاف اپنے ارکان پرتشدد کی وجہ سے ووٹنگ میں حصہ نہیں لے رہی تو میں حامی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر ایک محنت اور کوشش کی ہے لیکن کسی پارٹی پرجبر نہیں کرسکتے، میں نے کہا کہ آئینی ترمیم کو ججز، شخصیات سے منسلک نہ کیا جائے، ہم نے کہا تھا کہ صرف سینیارٹی ہی نہیں فٹنس بھی بڑی چیز ہوتی ہے۔







































Visit Today : 36
Visit Yesterday : 553
This Month : 13746
This Year : 61582
Total Visit : 166570
Hits Today : 248
Total Hits : 848414
Who's Online : 2




















