سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا 26 ویں آئینی ترمیم پر دلچسپ تبصرہ
bbc news urdu نے Sunday، 20 October 2024 کو شائع کیا.
لاہور: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق موجودہ صورت حال پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے لکھا کہ خوب اتفاق ہے!! بلاول کہتے ہیں ترمیم پر پی پی اور مولانا فضل الرحمان کا 100 فیصد اتفاق ہے جبکہ بیرسٹر گوہر مسلسل کہہ رہے ہیں کہ آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے مسودے سے اتفاق کیا ہے، گویا سب کا اس پر اتفاق ہے کہ اب منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہوگا اور عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا۔ ماشاءاللہ، ویلڈن آل۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 65
Visit Yesterday : 553
This Month : 13775
This Year : 61611
Total Visit : 166599
Hits Today : 422
Total Hits : 848588
Who's Online : 5




















