انکی پارٹی اور جمعیت علماء اسلام میں 26ویں آئینی ترمیم پر اتفاق ہوچکا ہے: بلاول بھٹو زرداری
bbc news urdu نے Saturday، 19 October 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انکی پارٹی اور جمعیت علماء اسلام میں 26ویں آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگومیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا جو ڈرافٹ ہے اس پر اتفاق ہوا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا ڈرافٹ بھی ہے اس پر اتفاق ہوا۔اسلامی نظریاتی کونسل سے متعلق بھی بل میں تبدیلیاں ہیں۔ مولانا فضل الرحمان جو مجلس شوریٰ میں چیزیں شامل کریں گے اس پر اتفاق کریں گے۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی۔ شکر ہے یہ ملاقات ہو گئی، امید ہے مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو بھی قائل کر لیں گے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 67
Visit Yesterday : 553
This Month : 13777
This Year : 61613
Total Visit : 166601
Hits Today : 447
Total Hits : 848613
Who's Online : 2




















