پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات،،،اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی
اسلام آباد: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ملاقات کےلیے آئے پارٹی رہنماؤں کی سرزنش کی۔بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پی ٹی آئی کا وفد آئینی ترامیم پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کےلیے اڈیالہ جیل گیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کےلیے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی سرزنش کی اور انہیں کھری کھری سنادی۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، جیل سے نکلنے کےلیے جو پلان میں نے دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، آپ سے کہا تھا ایس سی او پر احتجاج کرنا ہے لیکن کسی نے عمل نہیں کیا۔ بانی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ میرے دیے گئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آسکوں گا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات ادھوری رہی۔







































Visit Today : 36
Visit Yesterday : 553
This Month : 13746
This Year : 61582
Total Visit : 166570
Hits Today : 258
Total Hits : 848424
Who's Online : 2




















