صوبہ سرائیکستان کی راہ میں رکاوٹ،،نسل درنسل منتخب ہونے والے روایتی سیاستدان ہیں: سید مہدی الحسن شاہ، سید مطلوب بخاری
ملتان(صفدربخاری سے) سرائیکستان جمہوری پارٹی کے چیئرمین سید مہدی الحسن شاہ نےمرکزی صدر سید مطلوب بخاری کے ہمراہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ سرائیکستان کی راہ میں نسل درنسل منتخب ہونے والے روایتی سیاستدان رکاوٹ ہیں ،غربت و بے روزگاری کے خاتمے کیلئے صوبہ سرائیکستان کا قیام اشد ضروری ہے، حکمران طبقہ کی فضول خرچیوں سے ملک قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے سرائیکی وسیب کی محرومی و پسماندگی میں اضافے کے ذمہ دار روایتی و موروثی سیاستدان ہیں اگرنسل در نسل منتخب ہونے والے وڈیرے و جاگیر دار مخلص ہوتے تو آج یہاں کے لوگوں کو صحت و صفائی، تعلیم، سیوریج، اعلیٰ تعلیم اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑ رہا ہوتا بلکہ یہ لوگ بھی خوشحال ہوتے ۔ سید مہدی الحسن شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سرائیکی وسیب سمیت ملک بھر میں بے روزگاری اور غربت کی شرح میں خطرناک حد اضافہ ہوگیا ہے ایسے حالات میں غربت اور بےروزگاری کا خاتمہ کرنے کی بجائے حکومت و اپوزیشن ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے میں مصروف ہے کسی کو بھی عوام کو درپیش مسائل کی کوئی پرواہ نہیں اس کے برعکس اگر کسی چیز کی فکر ہے تو وہ اپنی بھری ہوئی تجوریوں کو مزید بھرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ سرائیکستان جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر سید مطلوب بخاری کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ کے شاہانہ طرز حکمرانی کی وجہ سے آج پاکستان بیرون ممالک کے قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے اگر یہ لوگ کفایت شعاری اور سادگی کے دعوے کرنے کی بجائے اس پر عملدرآمد کرنا شروع کردیں تو پاکستان پر نہ صرف قرضوں کا بوجھ کم ہوسکتا ہے بلکہ ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں حائل رکاوٹیں بھی دور ہوسکتی ہیں ۔ ہم سرائیکستان جمہوری پارٹی کے چیئرمین سید مہدی الحسن شاہ کی سربراہی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنے تئیں کوششیں کررہے ہیں اور اس کے ساتھ ہر فورم پر آواز بھی بلند کی جارہی ہے تاکہ عوام کا معیار زندگی بلند ہو اور وہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکیں







































Visit Today : 37
Visit Yesterday : 553
This Month : 13747
This Year : 61583
Total Visit : 166571
Hits Today : 264
Total Hits : 848430
Who's Online : 3




















