ملتان(صفدربخاری سے)  جیلیں محض قید خانے ہی نہیں بلکہ اصلاحی مقام ہوتے ہیں اب قیدیوں کو کار امد شہری بنانے کے لئے حکومتی پالیسیوں کے تحت جیلوں میں قیدیوں کو ہنر مند بنایا جارہا تاکہ وہ رہائی کے بعد اپنے خاندان کی کفالت بہتر طریقے سے کر سکیں یہ بات انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات میاں فاروق نزیر نے آج میڈم رفت مریم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و نان آ فیشل وزیٹرز جیل خانہ جات سے ملاقات کے دوران کہی میاں فاروق نزیر نے کہا موجودہ دور میں پنجاب بھر کی جیلوں میں صنعتی یونٹ قائم کیے گئے ہیں جہاں فٹ بال ،، کراکری ،،کلین سازی کے ذریئے خاطر خواہ آمدنی ہو رہی ہے ممبر جیل خانہ جات میڈم رفت مریم نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف جہاں تمام اداروں کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہیں وہاں جیلوں میں موجود قیدیوں کی بہتری کے لئے بھی کوشاں ہیں انھوں نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سے ملاقات کے دوران کہا کہ میں بطور قانون دان معمولی نوعیت کے مقدمات میں سزائیں کاٹنے والوں کی فہرست مرتب کرنے کا کام شروع کر چکی ہوں عنقریب جیل حکام اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی تعاون سے ان کی رہائی کے لیے قانونی چارہ جوئی کروں گی