شنگھائی کانفرنس،،، پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی اہم اور سرمایہ کاری کو فروغ د ینے کا سنہری موقع : میاں راشد اقبال
ملتان (صفدربخاری سے) ایوان صنعت و تجارت ملتان کے سابق صدر میاں راشد اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ شنگھائی کانفرنس پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی اہم اور سرمایہ کاری کو فروغ د ینے کے لیے سنہرا موقع ہے۔ میاں راشد نے کہا کہ شنگھائی کانفرنس پاکستان کی معیشت کے لیے بے پناہ اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح مختلف شعبوں میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کا سنہرا موقع میسر آئے گا بلکہ غیرملکی سرمایہ کار ی بھی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان کو اپنے اہم بین الاقوامی شراکت داروں، خصوصاً چین کے ساتھ اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک بہترین ذریعہ فراہم کرے گی اور عالمی برادری کو پیعام دے گی کہ پاکستان کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ملک ہے۔ میاں راشد اقبال نے کہا کہ شنگھائی کانفرنس صرف ایک بین الاقوامی ایونٹ نہیں بلکہ پاکستان کے لیے قومی فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کانفرنس کے شرکاء کو پاکستان میں موجود مواقع اور اپنے کلیدی شعبوں جیسے ٹیکسٹائل، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کرنا ہوگا۔ اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا کر ہم عالمی شراکت داروں کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایونٹ نئی شراکت داریوں اور اقتصادی تعاون کے نئے دروازے کھولے گا جس سے پاکستانی معیشت کو بے پناہ فوائد حاصل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو شامل مشاورت رکھے جو شنگھائی کانفرنس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے بنیادی کردار ادا کرے گی۔





































Visit Today : 67
Visit Yesterday : 553
This Month : 13777
This Year : 61613
Total Visit : 166601
Hits Today : 465
Total Hits : 848631
Who's Online : 2




















