ملتان:  مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن سوشل میڈیا ٹیم کے وائس پریزیڈنٹ اصف محمود قریشی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون کانفرنس کے دور رس نتائج سامنے ائیں گے یہ ن لیگ کی بہترین کاوش کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اور عوام کو سستی بجلی بجلی کی فراہمی سمیت گوادر پورٹ جیسے عالمی ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے عملی معنوں میں اقدامات کیے گئے انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ملک کی 26 کروڑ سے زائد غریب عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف حاصل ہوگا مخالفین نے پاکستان کو خدانخواستہ سری لنکا بنانے کی کوشش کی لیکن موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے ان کی سازش ناکام ہوئی انشاءاللہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عام ادمی خوشحال ہوگا وطن عزیز پاکستان اس وقت جس نازک دہرائے پر کھڑا ہے تمام محب وطن طبقات کو ملک و قوم کی ترقی خوشحالی امن سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ اسلام اور پاکستان دشمن اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوں۔