ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، ایک کمرشل استعمال سمیت 8 میٹر منقطع اور 6 ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق ایک گھریلو صارف اپنے کنکشن کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، ایک صارف نے اپنا میٹر سروس سے دور منتقل کیا ہوا تھا جس کی وجہ محکمہ کو لیکج کی وجہ سے یو ایف جی کی مد نقصان ہو رہا تھا، میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، لو پریشر کی شکایت پر شہر کے مختلف علاقوں کو چیک کیا گیا تو 6 صارفین کمپریسر لگا کر گیس کھینچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے،علاوہ ازیں اوگرا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی، انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔